Buy website traffic cheap

ماریہ خان

زندگی میں کسی کی بلا وجہ کی مداخلت سخت ناپسند

لاہور:)ا داکارہ و ماڈل ماریہ خان نے کہاہے کہ اپنی ذاتی زندگی میں کسی کی بھی بلا وجہ مداخلت سخت ناپسند ہے‘پاکستان میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے لیکن پرموشن نہ ہونے کے برابر ہے۔

اپنے اےک انٹر وےو مےں مارےہ خان نے کہا کہ حکومت کو سرکاری سطح پر فن اور فنکار کی پرموشن کے لئے مناسب اقدامات کرنے چاہیے تاکہ نئے ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی ہو سکے ۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ٹی وی اور ماڈلنگ میں بے پناہ مصروفیات کے باعث گھر کے لئے مناسب وقت نکالنا مشکل ہو گیا ہے ذاتی زندگی میں بلا وجہ کی مداخلت سخت ناپسند ہے ہمیں مستحق لوگوں کا بھی خاص خیال رکھنا چاہیے ۔ ماریہ خان نے کہا کہ شوبز میں پڑھے لکھے افراد کی آمد نہایت ضروری ہے۔