بنیادی صفحہ -> اہم خبریں -> حکومت 400 محکمے بند کررہی ہے ؛ فواد چوہدری

حکومت 400 محکمے بند کررہی ہے ؛ فواد چوہدری

لاہور(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت 400 محکمے بند کررہی ہے اور لوگ نوکریوں کے لئے حکومت کی جانب نہ دیکھیں۔

تفصیلات کے مطابق :‌ اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ نوکریاں حکومت نہیں نجی سیکٹر دیتا ہے یہ نہیں کہ ہر شخص سرکاری نوکر ی ڈھونڈے ، حکومت تو 400 محکمے ختم کررہی ہے مگرلوگوں کا اس بات پر زور ہے کہ حکومت نوکریاں دے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ 70 کی دہائی کی سوچ تھی کہ نوکریوں کے لئے حکومت کی طرف دیکھا جائے، اب نجی شعبہ نوکریاں دیتا ہے، حکومت کی ذمہ داری ایسا ماحول پیدا کرنا ہے جہاں لوگوں کو روزگار میسر ہوں۔ بعدازاں ٹوئٹر پر اپنے بیان کی وضاحت میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ’ کہا تھا کہ نوکریاں حکومت نہیں پرائیویٹ سیکٹر دیتا ہے، حکومت نے ماحول پیدا کرنا ہے جہاں نوکریاں ہوں، یہ نہیں کہ ہر شخص سرکاری نوکری ڈھونڈے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*