بنیادی صفحہ -> اہم خبریں -> مشیرخزانہ ڈاکٹر حفیظ شیخ کی پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس
حفیظ شیخ

مشیرخزانہ ڈاکٹر حفیظ شیخ کی پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس

لاہور(ویب ڈیسک): مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے کہا ہے کہ بجٹ بناتے وقت ہم نے اندرونی خسارے پر قابو پانے کی کوشش کی، آمدن اور اخراجات میں توازن کیلئے محصولات کا دائرہ کار بڑھایا گیا ہے، ترقیاتی منصوبوں میں ڈیمز اور سڑکوں کی تعمیر شامل ہے ، بجٹ ایسے ماحول میں پیش کیا جب معیشت کو چیلنجز کا سامنا ہے۔ مشیر خزانہ نے اسلام آباد میں پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترقی یافتہ ممالک کے مقابلے میں ہمارے ہاں امیر طبقہ کم ٹیکس دیتا ہے، کسی اورسے قربانی مانگنے سے پہلے ہم نے خود قربانی دی۔ پاک فوج نے اخراجات کو گزشتہ سال کی سطح پر منجمد کیا، عسکری قیادت نے رضاکارانہ طورپر بجٹ میں اضافہ نہیں لیا۔ حفیظ شیخ نے کہا کہ 9.2 ارب ڈالر مسائل کے حل کیلئے حاصل کیے، 2900 ارب ماضی کے قرضوں کی ادائیگی پرسود کیلئے رکھے جا رہے ہیں، چھوٹے صارفین کی سبسڈی کیلئے 216 ارب روپے رکھے ہیں، بیرونی خسارے کو کنٹرول کرنا ہو گا، ایکسپورٹ سیکٹر کو برآمدات بڑھانے کیلئے مراعات دی ہیں۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*