بنیادی صفحہ -> اہم خبریں -> ڈاکٹر سلمان شاہ مشیر وزیراعلیٰ پنجاب برائے خزانہ مقرر
سلمان شاہ

ڈاکٹر سلمان شاہ مشیر وزیراعلیٰ پنجاب برائے خزانہ مقرر

لاہور(ویب ڈیسک): ڈاکٹر شاہ سلمان کو وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا مشیرتعینات کر دیا گیاہے ۔تفصیلات کے مطابق اکرم چوہدری نے مشیر کے عہدے سے استعفیٰ دیدیا تھا جسے وزیراعلیٰ پنجاب نے منظور کر لیاہے اور ان کی جگہ ڈاکٹر سلمان کو مشیر تعینات کر دیا گیاہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیاہے ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈاکٹر سلمان وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے اکنامک افیئرز اور منصوبہ بندی کے مشیر ہون گے ۔پنجاب حکومت کی جانب سے اکرم چوہدری کو پنجاب فوڈ اتھارڈی کا چیئرمین لگانے کی پیشکش کی گئی تھی لیکن انہوں نے ذمہ داری لینے سے معذرت کر لی ہے ۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*