بنیادی صفحہ -> اہم خبریں -> ڈاکٹر ثانیہ نشتر معاون خصوصی وزیراعظم برائے سماجی تحفظ مقرر
ثانیہ نشتر

ڈاکٹر ثانیہ نشتر معاون خصوصی وزیراعظم برائے سماجی تحفظ مقرر

لاہور(ویب ڈیسک): وفاقی کابینہ میں مزید ایک رکن کا اضافہ ہو گیا، ڈاکٹر ثانیہ نشتر کو وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ و غربت مٹاؤ مہم مقرر، نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ نوٹی فکیشن کے مطابق ثانیہ نشتر وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ و غربت مٹاو مہم ہوں گی۔ ڈاکٹر ثانیہ نشتر کو وفاقی وزیر کا درجہ حاصل ہوگا۔ ڈاکٹر ثانیہ نشتر بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چئیر پرسن بھی ہیں، وہ احساس پروگرام کی سرپرستی کر رہی ہیں۔ ڈاکٹر ثانیہ نشتر عالمی ادارہ صحت کے عالمی سربراہ کے الیکشن میں بھی حصہ لے چکی ہیں۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*