کورونا جنگ کے بعد پاکستان مزید مضبوط ہوگا:ڈاکٹر ظفر مرزا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹرمرزا کا کہنا ہے کہ کورونا کی جنگ میں پاکستان پہلے کی نسبت مضبوط ملک کے طورپرابھرے گا۔

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹرمرزا کا کہنا ہے کہ خدا کا شکرہے کہ کورونا وائرس کے کنٹرول میں مجھے پاکستان کے لئے حقیرخدمات انجام دینے کا موقعہ میسرہے۔ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں انشاللہ اس جنگ میں پاکستان پہلے کی نسبت مضبوط ملک کے طورپرابھرے گا۔

ڈاکٹر ظفرمرزا نے عوام سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ مجھے روزانہ بے شمار دعاوُں بھرے پیغام ملتے ہیں جس کے لیے میں آپ کا دل سے شکرادا کرتا ہوں۔