Buy website traffic cheap

سمگل

اے این ایف کی کارروائی منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام

لاہور (ویب ڈیسک) اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کی بڑی کارروائی منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام کرتے ہوئے مسافرکو گرفتار کرلیا –
ذرائع کے مطابق :علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ لاہور سے لندن منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی گئی۔ کے مطابق علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ لاہور پر اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے کارروائی کی جس کے دوران ایک مسافر سے 28 کلو گرام ہیروئن پکڑی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مسافر نجی ایئر لائن کی پرواز سے لندن جارہا تھا تاہم اسے گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ اے این ایف نے اندراج مقدمہ کے بعد ملزم کو حوالات میں بند کردیا ہے۔

آشیانہ اقبال ریفرنس :نیب نے شہبازشریف کے خلاف 29 گواہوں کی فہرست تیار کرلی
لاہور(ویب ڈیسک) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کے خلاف آشیانہ اقبال ریفرنس میں نیب نے 29 گواہوں کی فہرست تیار کر لی گئی، فہرست میں وعدہ معاف گواہ، بیورو کریٹس اور نیب افسران بھی شامل ہیں۔
زرائع کے مطابق گورنر اسٹیٹ بینک طارق باجوہ کا نام نیب کے گواہوں کی فہرست میں چھٹے نمبر پر ہے۔ سابق چیئرمین پی ایل ڈی سی طاہر خورشید نیب کے وعدہ معاف گواہوں کی فہرست میں شامل ہیں، طاہر خورشید پہلے ہی جوڈیشل مجسریٹ کے سامنے اپنا بیان ریکارڈ کروا چکے ہیں جس میں انہوں نے سابق وزیراعلٰی شہباز شریف اور سابق پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد کو قصور وار ٹھہرایا ہے۔زرائع کے مطابق سابق چیف ایگزیکٹیو پی ایل ڈی سی شیخ لطیف، سابق چیئرمین پی ایل ڈی سی شیخ علاو الدین کے نام بھی لسٹ میں شامل ہیں۔ نیب نے اپنے 6 افسروں کو بھی بطور سرکاری گواہ کے پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نیب کے مطابق شہباز شریف کیخلاف دائر کردہ ریفرنس کی نقول 3 جنوری کو ملزموں کو فراہم کر دی جائیں گی اور فرد جرم عائد ہونے کے بعد گواہوں کے بیان ریکارڈ کرنے کا عمل شروع ہوگا۔