Buy website traffic cheap

دوہری شہریت

زلفی بخاری کیس میں چیف جسٹس پاکستان اوروزیراعظم عمران خان آمنے سامنے آگئے

لاہور(ویب ڈیسک): چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثاراوروزیراعظم عمران خان زلفی بخاری کے کیس کو لیکر آمنے سامنے آگئے ہیں. وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ دنوں صحافیوں کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں زلفی بخاری کیس میں چیف جسٹس پاکستان کے اقرباپروری کے متعلق ریمارکس پر افسوس ہواتھا. آج سپریم کورٹ میں دوہری شہریت کیس کی سماعت ہوئی توچیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ بیس دفعہ اقرباپروری پربات کرونگا کسی کو افسوس ہوتاہے توہوتارہے. چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ عدالت نے جہانگیر ترین کیس میں اقربا پروری کی بات کی ہے، اس پر بہت ردعمل آیا، لیکن 20 دفعہ اقربا پروری کی بات کروں گا، کووارنٹو کےلئے اقربا پروری بہترین گراؤنڈ ہے، اگر کسی کو افسوس ہوا اس کے لئے عدالتی نظام میں تبدیلی نہیں کر سکتے، اگر تقرری میں اقربا پروری ہو گی تو ضرورعدالتی جائزہ لیں گے، ہمارا کام انتظامیہ کی تضحیک کرنا نہیں، غالبا کسی نے ان کو بتایا ہی نہیں کہ یہ مقدمہ کووارنٹو کا ہے، اقربا پروری تو ایک گراؤنڈ کے طور پر زیر بحث آیا تھا، درخواست گزار نے تو اقربا پروری کا مسئلہ اٹھایا ہی نہیں تھا۔ ہم کسی کے لیے عدالتی نظام کو تبدیل نہیں کرسکتے .