Buy website traffic cheap

دوہری شہریت

دوہری شہریت کیس: چیف جسٹس پاکستان نے زلفی بخاری کوکمرہ عدالت میں کھری کھری سنادیں

لاہور(ویب ڈیسک): سپریم کورٹ لاہوررجسٹری میں وزیراعظم عمران خان کے قریبی دوست اورمعاون خصوصی برائے سمندرپارپاکستانیززلفی بخاری کی تقرری کے متعلق کیس کی سماعت ہوئی . دوران سماعت ہوئی چیف جسٹس پاکستان نے زلفی بخاری سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ آپ کسی اورکے دوست ہونگے عدالت کے نہیں اوریہاں اپنے غصے پرکنٹرول رکھیں. عدالت نےزلفی بخاری کا بائیوڈیٹا، تقرری کی سمری اوراہلیت کے متعلق سوالات پوچھ لیے ہیں. چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیے کہ فیصلوں میں اقرباء پروری نظرنہیں آنی چاہیے. فیصلے قانون اورآئین کےمطابق ہونے چاہیے. زلفی بخاری کےوکیل اعتزازاحسن نے دلائل دیے کہ میرے مؤکل کی تقرری آئین اوررولزآف بزنس کے مطابق بالکل درست ہوئی ہے. دلائل سننے کے بعد عدالت نے کیس کی سماعت 5 دسمبرتک ملتوی کردی ہے.