Buy website traffic cheap


دبئی کا انوکھے انداز میں نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کو خراج تحسین پیش

لاہور(ویب ڈیسک) دبئی کے برج الخلیفہ پر نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن کی تصویر سجا کرسانحہ کرائسٹ چرچ حملے کے بعد ان کے انسان دوست رویے کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق : نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن نے سانحہ کرائسٹ چرچ کے بعد جس زبردست انداز میں انسان دوستی کی مثال قائم کی ہے اس نے دنیا بھر کے انسانوں کے دل جیت لیے ہیں۔ جمعہ کے روز اس ہولناک سانحے کا ایک ہفتہ مکمل ہوا تو نیوزی لینڈ کے اخبارات نے اپنے فرنٹ صفحات ’سلام‘ اور شہدا کے ناموں کے ساتھ چھاپے۔ نیوزی لینڈ کے اخبارات کے اس زبردست اقدام کے جواب میں دبئی کے برج الخلیفہ پر بھی ’سلام‘ لکھ کر وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن کی تصویر لگاکر ان کی انسان دوستی کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ متحدہ عرب امارات کے ولی عہد شیخ محمد نے ٹوئٹر پر برج الخلیفہ کی تصویر شیئر کی اور لکھا نیوزی لینڈ میں مساجد پر حملوں کے شہدا کی یاد میں خاموشی اختیار کی گئی۔ انہوں نے وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن اور نیوزی لینڈ کے عوام کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان کے اس مخلصانہ رویے نے مساجد حملے کے بعد صدمے کی کیفیت میں چلے جانے والے دنیا بھر کے ڈیڑھ ارب مسلمانوں کے دل جیت لیے ہیں۔