Buy website traffic cheap

صرف 66 گرام سبزی اور پھل روزانہ کھائیں اور ذیابیطس کو دوربھگائیں سبزیاں کھائیں ذبیطس

صرف 66 گرام سبزی اور پھل روزانہ کھائیں اور ذیابیطس کو دوربھگائیں

کیمبرج(مانیٹرنگ ڈیسک) پھل اور سبزیاں کھائیں ذبیطس کے خطرے سے خود کو بچائیں ، کیمبرج یونیورسٹی کی تحیقیق میں دعویٰ کیا ہے کہ اگر روزانہ صرف 66 گرام پھل اور سبزیاں کھائیں جائیں تو ذیابیطس کا خطرہ 25 فی صد تک کم ہو سکتا ہے ۔رپورٹس کے مطابق پھل اور سبزیوں کی بہت ہی کم مقدار سے بھی بہت زیادہ فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے اور خود کو بیماریوں سے محفوظ رکھا جاسکتا ہے ۔

کیمبرج یونیورسٹی کی تحقیق سے پہلے ہارورڈ یونیورسٹی کے ماہرین بھی اس حوالے سے تحقیق میں یہی دعویٰ کر چکے ہیں ۔ہارورڈ یونیورسٹی کے ماہرین کہہ چکے ہیں کہ مکمل اناج کا استعمال بھی ذیابیطس سے محفوظ رکھ سکتا ہے۔ واضح رہے کہ 66 گرام سبزی کا مطلب سبزیوں سے بھرے تین بڑے چمچے یا ایک سیب ہوتا ہے۔ کیمبرج کے سائنسدانوں نے اس کی تفصیلات برٹش میڈیکل جرنل میں شائع کی ہیں۔ اسی سے وابستہ ایک اور رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مکمل اناج بھی ذیابیطس کو روکنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

اگر مکمل اناج کا بسکٹ یا دلیہ ناشتے کے طور پر کھایا جائے تو اس سے ذیابیطس کا خطرہ 20 فیصد تک ٹل سکتا ہے۔ سبزیوں اور پھلوں کے مطالعے میں سائنسدانوں نے ٹائپ ٹو ذیابیطس کے 9,754 مریضوں کا موازنہ ایسے 13,662 افراد سے کیا جنہیں ذٰیابیطس نہ تھی۔ جبکہ خون میں وٹامن سی اور کیروٹینوئڈز کا جائزہ لیا گیا جو پودوں کی عام رنگت کی تشکیل کرتا ہے اور یہ پھلوں اور سبزیوں کو عام پایا جاتا ہے۔ خون میں ان کی موجودگی جسم میں پھلوں اور سبزیوں کو ثابت کرتی ہیں۔
واضح رہے کہ یہ تحقیق یورپی تحقیق برائے کینسر اور غذائی پروگرام کے تحت کی گئی ہے جس میں ا?ٹھ یورپی ممالک شامل تھے۔ تحقیق سے دلچسپ بات سامنے ا?ئی کہ اگر سبزیوں اور پھل کی مقدار بڑھائی جائے (یعنی 500 گرام روزانہ) تو ذیابیطس کا خطرہ 50 فیصد تک کم ہوسکتا ہے۔

دوسری جانب اگر آپ مکمل اناج، دلیے، اوٹ میل اور سیریئل وغیرہ کی مقدار اپنی غذا میں بڑھاتے ہیں تو عین اسی تناسب سے ذٰیابیطس آپ سے دور ہوتی جائے گی۔ اچھی بات یہ ہے مکمل اناج سے موٹاپا دور رہتا ہے اور موٹاپا خود ذیابیطس کا دوسرا نام ہی ہے۔ اس طرح ذیابیطس کا شکار ہونے کی شرح 19 سے 21 فیصد تک کم ہوسکتی ہے۔

ماہرین اسی بنا پر براو ن بریڈ کھانے پر بھی زور دیتے ہیں۔ لیکن اس تحقیق کا خلاصہ یہ ہے کہ غذائیں ذیابیطس کو روکنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں اور ان کی معمولی مقدار پر بھی بڑے مثبت اثرات مرتب کرسکتی ہیں۔