بنیادی صفحہ -> اہم خبریں -> نام ای سی ایل پر ہونے کے باوجود اہم پی ٹی آئی رہنماء بیرونِ ملک چلے گئے
پی ٹی آئی

نام ای سی ایل پر ہونے کے باوجود اہم پی ٹی آئی رہنماء بیرونِ ملک چلے گئے

لاہور(ویب ڈیسک): نیب کو مختلف مقدمات میں مطلوب ملزم اور پی ٹی آئی کے رہنما لیاقت جتوئی ملک سے باہر چلے گئے، لیاقت جتوئی کا نام نیب کی سفارش پر ای سی ایل میں بھی شامل ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ لیاقت جتوئی نے ایک دن قبل ون ٹائم پرمیشن کے لیے وزارت داخلہ کو درخواست دی تھی جو اسی دن منظور کرلی گئی جس کے بعد لیاقت جتوئی اسی دن ملک سے باہر چلے گئے۔لیاقت جتوئی نے 4فروری تک کے لیے ملک سے باہر رہنے کی اجازت مانگی ہے۔واضح رہے کہ وزارت داخلہ نے ون ٹائم پرمیشن کی درخواست منظور کرنے کے لیے نیب کو اعتماد میں نہیں لیا، جبکہ نیب ترجمان کا کہنا ہے کہ نیب نے لیاقت جتوئی کو ملک سے باہر جانیکی اجازت نہیں دی ۔

مریم نواز کا والد کی صحت کے حوالے سے بڑا انکشاف
لاہور(ویب ڈیسک) مریم نواز نے اپنے والد کی صحت کے حوالے سے ٹوئٹر پر جاری کردہ پیغام میں انکشاف کیا ہے کہ میرے والد کے ساتھ اچھا سلوک نہیں ہو رہا حکومت ان کے ساتھ غلط سلوک کررہی ہے – سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کوٹ لکھپت جیل میں قید اپنے والد کی صحت کے حوالے سے بڑا انکشاف کردیا ۔ مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف کے معالج آج پورا دن ان سے ملنے کی کوشش کرتے رہے لیکن معالجوں کو ملنے کی اجازت نہیں دی گئی ۔انہوں نے بتا یا کہ نواز شریف کے بازو میں درد ہے جو انجائنا کی تکلیف بھی ہو سکتی ہے ۔ مریم نواز نے مزید کہا کہ انہیں پیچھدہ میڈیکل ہسٹری کی وجہ سے نواز شریف کو قابل اعتماد ڈاکٹروں کو دکھانے کی ضرورت ہے ۔ اس سے قبل نجی نیوز چینل جیو نیوز پر بھی خبر نشر ہوئی تھی کہ آج ڈاکٹر عدنان پورا دن نواز شریف سے ملنے کی کوشش کرتے رہے لیکن انہیں اجازت نہ دی گئی ۔ڈاکٹر عدنان کی جیل کے میڈیکل افسر سے بھی بات ہوئی جنہیں خطرے سے متعلق آگاہ کیاگیا۔ڈاکٹر عدنا ن کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی صحت سے متعلق خطرناک صورتحال بھی پیدا ہو سکتی ہے ۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*