Buy website traffic cheap

Education

آل پاکستان پرائیوٹ اسکولز کا 15 اگست سے اسکولز کھولنے کا اعلان

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) آل پاکستان پرائیوٹ اسکولز ایسوسی ایشنز نے ستمبر میں اسکولز کھولنے کا حکومتی فیصلہ مسترد کرتے ہوئے 15 اگست سے تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کردیا۔

آل پاکستان پرائیوٹ اسکولز ایسوسی ایشنز نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آٹھ اور چھ ماہ سے تعلیمی ادارے بند ہیں جس سے بچوں کا نقصان ہو رہا ہے، ہم پندرہ اگست سے ملک بھر کے تعلیمی ادارے کھولیں گے۔

صدر پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن ہدایت خان نے کہا کہ کورونا زوال پذیر ہو گیا ہے کیسز کم ہو گئے ہیں، حکومت سے مذاکرات بھی کئے گئے مگر ہماری بات نہیں سنی گئی، حکومت نے اگر ہمارے اداروں پر ہاتھ ڈالنے کی کوشش کی تو ہم ملین مارچ کریں گے۔

ہدایت خان نے مزید کہا کہ حکومتی لوگ نا اہل ہیں، ہم تحریک چلائیں گےتو حکومت دھڑام سے گر جائے گی، ہم ایس او پیز بنا کر اسکولز کھولیں گے، مدارس تو کھل گئے ہیں اور انہوں نے تو امتحانات بھی کرائے ہیں۔

واضح رہے کہ وفاقی و صوبائی حکومتوں نے 15 ستمبر کو ملک کے اسکول، کالج اور جامعات کو کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔