Buy website traffic cheap


کورونا وائرس کے باعث عیدالفطر پرکوئی پاکستانی فلم ریلیز نہیں ہوگی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) کورونا وائرس کی وجہ سے عید الفطر پر ریلیز ہونے والی تمام پاکستانیوں فلموں کی نمائش کو روک دیا گیا ہے۔

کورونا وائرس نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے جس کی وجہ سے جہاں پوری دنیا کی معیشت کو خطرہ ہے وہیں ہالی ووڈ، بالی ووڈ اور لالی ووڈ کی فلموں کے پروڈیوسرز کو بھی کروڑوں روپے ڈوب جانے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔

عید الفطر پر ریلیز ہونے والی فواد خان اور ماہرہ خان کی فلم ”دی لیجنڈ آف مولا جٹ“ کامیڈی رومانٹک فلم ’‘ٹچ بٹن“ اس کے علاوہ دیگر فلموں کو ریلیز نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ موجودہ صورتحال کے پیش نظر فلموں کی ریلیز کا اعلان حالات ٹھیک ہونے پر کیا جائے گا۔