ایمرجنگ ایشیاکپ میں شرکت کیلیےہانگ کانگ کی ٹیم کراچی پہنچ گئی
لاہور(ویب ڈیسک):ایمرجنگ ایشیاکپ میں شرکت کیلیےہانگ کانگ کی ٹیم کراچی پہنچ گئی ہے. ہانگ کانگ کی ٹیم نجی پروازکےذریعےدبئی سےکراچی پہنچی ہے. گروپ بی میں میزبان پاکستان کےعلاوہ بنگلادیش،ہانگ کانگ اوریواےای شامل ہیں. پاکستان میں گروپ بی کے6میچزکراچی میں کھیلےجائیں گے. 6دسمبرکوپاکستان کامقابلہ ہانگ کانگ سے اور بنگلادیش کامقابلہ یواےای سےہوگا. 6میچزکیلیےنیشنل اسٹیڈیم اورساؤتھ اینڈگراؤنڈڈی ایچ اےکاانتخاب کیاگیاہے. 7دسمبرکوپاکستان کامقابلہ یواےای سےاوربنگلادیش کامقابلہ ہانگ کانگ سےہوگا. 9دسمبرکوپاکستان کامقابلہ بنگلادیش سےاورہانگ کانگ کامقابلہ یواےای سےہوگا.
آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں یاسر شاہ کی ایک درجہ ترقی
لاہور(ویب ڈیسک ) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی نئی ٹیسٹ رینکنگ میں یاسر شاہ مزید ایک درجہ ترقی کرتے ہوئے نویں پوزیشن پر آگئے ہیں۔ آئی سی سی کی ویب سائٹ پر جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے لیگ اسپنر یاسر شاہ نیوزی لینڈ کے خلاف دبئی ٹیسٹ میں 14 وکٹیں حاصل کرنے کے بعد ٹاپ 10 میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے تھے، اب تیسرے ٹیسٹ کے پہلے روز ہی شاندار کارکردگی سے ایک درجہ مزید چھلانک لگاتے ہوئے نویں پوزیشن پر آگئے ہیں۔ٹیسٹ بولرز کی رینکنگ میں جنوبی افریقا کے کگیسو ربادا پہلے نمبر پر موجود ہیں جب کہ انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن دوسرے اور پاکستان کے محمد عباس تیسری پوزیشن پر براجمان ہیں۔