بنیادی صفحہ -> سپورٹس کی خبریں -> انگلینڈ کا ٹاس جیت کر ویسٹ انڈیز کیخلاف پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ

انگلینڈ کا ٹاس جیت کر ویسٹ انڈیز کیخلاف پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ

لاہور(ویب ڈیسک): ورلڈکپ کا انیسواں میچ میزبان انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلا جا رہا ہے, انگلینڈ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے. دونوں ٹیموں نے آج اپنا اہم میچ کھیلنے کیلئے بھرپور تیاریاں کر رکھی ہیں. ساؤتھمپٹن میں ورلڈکپ کا ایک اور امتحان جس میں ویسٹ انڈیز اور میزبان انگلستان مدمقابل ہوں گے۔ دوپہر اڑھائی بجے میدان لگے گا، ٹیموں نے تیاریاں مکمل کر لیں، پلان بھی فائنل ہو گئے۔ انگلینڈ چار پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے، میزبان کھلاڑیوں نے تین میں سے دو یعنی جنوبی افریقہ اور بنگلا دیش کے خلاف میچ جیتے، انہیں پاکستان سے شکست کی کڑوی گولی نگلنا پڑی۔ ویسٹ انڈیز کے تین میچز میں تین پوائنٹ جس میں جنوبی افریقہ کے خلاف بارش کی نذر ہو جانے والا میچ بھی شامل ہے، ورلڈکپ میچز میں بھی انگلینڈ کا ہی پلہ بھاری ہے، چھ میچز میں پانچ گوروں نے جیتے جبکہ ایک مقابلہ وِنڈیز کے نام رہا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*