Buy website traffic cheap

Pakistan, England, ICC Women T20 World Cup, Match

انگلینڈ نے پاکستان کو 42 رنزسے شکست دیدی

لاہور(ویب ڈیسک): آئی سی سی ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 42 رنزسے شکست دیدی ہے.

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی وویمن ورلڈکپ میں پاکستان نے پہلے ٹاس جیت کر باؤلنگ کا فیصلہ کرنے کو ترجیح دی اور حریف ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
انگلینڈ کی طرف سے اننگز کا آغاز وائٹ اور جونز نے کیا، تاہم چار سکور پر انگلینڈ کو پہلا نقصان اٹھانا پڑا جب جونز 2 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔ ڈیانا بیگ نے وکٹ حاصل کی۔ وائٹ نے 16 رنز کی اننگز کھیلی اور ایمن انور کا شکار بن گئیں۔ سکویر نے 36، نائٹ نے 47 گیندوں پر 62 سکور بنائے۔ دیگر کھلاڑی زیادہ سکور نہ کر سکے۔ انگلینڈ نے مقررہ اوورز میں 158 رنز سجائے۔ ایمن انور نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ ندا ڈار نے دو شکار کیے۔ ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم 116 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ عالیہ ریاض کے علاوہ کوئی بھی بیٹسویمن بہتر کارکردگی نہ دکھا سکا، عالیہ ریاض نے 41 رنز کی مزاحمتی اننگز کھیلی۔ دیگر کوئی بھی بیٹسویمن ڈبل فیگر میں داخل نہ ہو سکا۔ انگلینڈ کی طرف سے شروبوسلے اور گلین نے 3.3 ، برنٹ اور ایسکلسٹون نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔