Buy website traffic cheap

ننھے مہمان

معروف بالی وڈ اداکارہ کے گھرننھے مہمان کی آمدمتوقع

لاہور(ویب ڈیسک): اداکار دھرمیندر اورہیما مالنی کی بیٹی اداکارہ ایشا دیول کے گھر ایک بار پھر ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔فلم ’’دھوم‘‘ سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ ایشا دیول نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کرکے بتایا کہ وہ دوسری بارماں بننے والی ہیں۔ ایشا دیول متعدد فلموں میں اداکاری کے جوہردکھا چکی ہیں لیکن وہ بالی ووڈ میں اپنے والدین دھرمیندر اورہیما مالنی کی طرح کامیاب نہ ہوسکیں۔فلموں میں خاص کامیابی نا ملنے کے باعث ایشا 2012 میں شادی کے بندھن میں بندھ گئیں اورفلموں سے کنارہ کشی اختیارکرلی۔ 2017 میں ان کے گھر پہلی بیٹی رادھیا پیدا ہوئی اور اب انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک بار پھر ماں بننے کی اطلاع دی ہے۔واضح رہے کہ ایشا دیول ’’ناتم جانونا ہم‘‘ ، ’’کوئی میرے دل سے پوچھے‘‘ اور’’نوانٹری‘‘ سمیت متعدد بالی ووڈ فلموں میں اداکاری کر چکی ہیں۔

سوناکشی سنہا مسلمان لڑکے کے عشق میں مبتلا
لاہور(ویب ڈیسک) گزشتہ سال کو اگر بالی ووڈ میں شادیوں کا سال کہا جائے تو اس میں کوئی غلط بات نہ ہوگی ۔جس کے بعد رواں سال کو بھی بالی ووڈ میں شادیوں کا سال کہا جارہا ہے۔مگر اب یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ سوناکشی سنہامسلمان لڑکے کے عشق میں مبتلا ہو گئی ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سوناکشی سنہا ان دنوں بالی ووڈ میں ڈیبیو کرنے والے ظہیر اقبال کے ساتھ دیکھی جارہی ہیں۔ ظہیر اقبال نے پہلے ہی سلومیاں کی آنکھ کا تارا بن چکے ہیں جنہیں بالی ووڈ سلطان خود منیش بہل کی بیٹی پرانوتن کے ہمراہ رومانس سے بھرپور فلم میں متعارف کرا رہے ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ سلمان خان کی سالگرہ پر کئی بالی ووڈ شخصیات نے شرکت کی جہاں سوناکشی ڈیبیو کرنے والے اداکار کو پہلی ہی نظر میں دل دے بیٹھی تھیں۔