Buy website traffic cheap


گوگل کو ایک ارب ڈالر کا جرمانہ : مگرکیوں؟

لاہور(ویب ڈیسک) یورپی یونین نے دنیا کے معروف ترین سرچ انجن گوگل کو ایک ارب انہتر کروڑ ڈالر جرمانہ کردیا ۔

تفصیلات کے مطابق : یورپی یونین کے مطابق گوگل اپنے اختیارات کا ناجائز فائدہ اٹھا رہا ہے ۔ گوگل کی کمپنی ایڈ سنز کو فائدہ پہنچانے کے لیے دیگر مارکیٹنگ ویب سائٹس کو بلاک کیا جارہا ہے ۔ موقف میں کہا گیا ہے کہ آن لائن تشہیر کیلئے گوگل نے ایڈ سنزکے پلیٹ فارم کے علاوہ بروکرز کا بھی استعمال کیا ۔

یاد رہے کہ یورپی یونین کی جانب سے گوگل پر دو سال میں تیسری مرتبہ جرمانہ کیا گیا ہے ۔