Buy website traffic cheap


ای یو کی 5 ہزار اہلکاروں پر مشتمل مشترکہ دستہ بنانے کی منظوری

یورپی یونین نے 5ہزار اہلکاروں پر مشتمل مشترکہ دستہ بنانےکی منظوری دے دی، یورپی ممالک کی افواج ایک دوسرے اور نیٹو سے تعاون بھی بڑھائیں گی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یورپی یونین روس کیخلاف نئی پابندیاں لگانے اور تیل کی خرید بند کرنے کی تیاری کررہا ہے جبکہ ہنگری نے پابندیوں کی مخالفت کردی ہے۔

دوسری جانب روسی صدر پیوٹن کے خلاف امریکی صدر جو بائیڈن کے بیانات پر ماسکو میں امریکی سفیر کو دفتر خارجہ طلب کر کے احتجاج کیا گیا۔روس نے کہا ہے کہ بائیڈن کے بیانات تعلقات کو تباہی کی جانب دھکیل رہے ہیں۔