Buy website traffic cheap

یورپی یونین پاکستان

یورپی یونین پاکستان کو 3.6 ارب روپے گرانٹ مہیا کرے گا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)یورپی یونین پاکستان کو 3.6 ارب روپے گران مہیا کرے گا ،پاکستان وزارت اقتصادی امور اور یورپی یونین کی جانب سے مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ یورپی یونین پاکستان کو 3.6 ارب روپے گرانٹ مہیا کرے گا۔

گرانٹ امن و امان کی بہتری کے لیے بروئے کار لائی جائے گی، پروگرام کا دائرہ کار خیبر پختون خواہ، انضمام شدہ فاٹا کے علاقوں اور بلوچستان پر ہوگا، پروگرام اقوام متحدہ کے ادارے یو این ڈی پی، یو این وومن، اور یو این او ڈی سی کے زریعے سرانجام دیا جائے گا۔

اس موقع پر ہیڈ یورپی یونین پاکستان نے کہا کہ ہم پروگرام کی تیاری اور اس کی معاونت پر وزارت اقتصادی امور کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ جب کہ سیکرٹری اقتصادی امور نے کہا کہ پاکستان یورپی یونین کی جانب سے پاکستان میں جاری اقتصادی و سماجی پروگرام کا خیرمقدم کرتے ہیں۔