Buy website traffic cheap

بلاول بھٹو

بلاول بھٹو نے کل جماعتی کانفرنس سے امیدیں باندھ لیں

لاہور(ویب ڈیسک): بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ اے پی سی میں ملک کے مفاد میں فیصلے کیے جائیں گے، کوشش کروں گا بجٹ کٹوتی تحریک میں بھی حصہ لوں اور اے پی سی میں بھی، سب کی نظریں اے پی سی پر ہیں اچھی خبر آئے گی۔ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا مولانا صاحب کو زبان دی ہے کہ اے پی سی میں شرکت کروں گا، یہ بجٹ دھاندلی کے ذریعے پاس کیا جا رہا ہے، بجٹ عوام دشمن، اس کی شق پر اعتراض آیا ہے،حکومتی نمائندوں کی طرف سے بھی بجٹ پر اعتراضات آئے، فاٹا کا بچہ بچہ دہشتگردوں کے خلاف کھڑا ہوا، دھاندلی کے باوجود پیپلزپارٹی بجٹ پر بحث میں حصہ لے رہی ہے۔