بنیادی صفحہ -> سپورٹس کی خبریں -> انگلینڈ کیخلاف فتح ، سابق چیئرمین پی سی بی نے قومی ٹیم کو بڑا انعام دیدیا

انگلینڈ کیخلاف فتح ، سابق چیئرمین پی سی بی نے قومی ٹیم کو بڑا انعام دیدیا

لاہور(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین ڈاکٹر نسیم اشرف نے انگلینڈ کے خلاف قومی ٹیم کی فتح پر ٹیم کے لیے 10 ہزار ڈالرز کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق : سابق چیئرمین پی سی بی ڈاکٹر نسیم اشرف کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم کی شکست پر زیادہ تنقید اور طعنے نہیں دینے چاہییں بلکہ اپنی ٹیم کی ہمت بڑھانی چاہیے۔ انہوں نے قومی ٹیم کے لیے 10 ہزار ڈالرز کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ رقم پاکستان ٹیم کی حوصلہ افزائی کے لیے ہے۔

یاد رہے کہ ورلڈ کپ 2019 میں پاکستان کو اپنے پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا تاہم گزشتہ روز ورلڈکپ کی فیورٹ انگلینڈ کے خلاف قومی ٹیم نے 14 رنز سے کامیابی حاصل کی۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*