Buy website traffic cheap

CHEATING

میکسیکو، نقل روکنے کیلئے استاد کا انوکھا طریقہ

میکسیکو سٹی(ا نٹرنیشنل ڈیسک) میکسیکن ریاست تلاکسالا میں ایک استاد نے گریجویشن کے امتحان میں نقل سے روکنے کیلئے طالب علموں کو ان کے سروں پر گتے کے ڈبے پہنا دیئے۔ کمرہ امتحان میں لی گئی یہ تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہوجانے کے بعد بحث چھڑ گئی ہے کہ صرف نقل روکنے کی غرض سے دورانِ امتحان طالب علموں کے ساتھ ایسا توہین آمیز سلوک مناسب ہے یا نہیں۔کمرہ امتحان کی یہ تصاویر جب سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو بچوں کے والدین آگ بگولا ہوگئے اور انہوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے اسے غیر انسانی عمل قرار دیا ۔