Buy website traffic cheap


ایکسچینج کمپنیوں کی بندش کے حوالے سے سٹیٹ بینک میدان میں‌آگیا

لاہور(ویب ڈیسک) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے سوشل میڈیا پر ایکسچینج کمپنیوں کی بندش کے حوالے سے چلنے والی افواہوں کو مسترد کردیا۔ ترجمان اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر ایکسچینج کمپنیوں کو ختم کرنے اور اور ڈالر صرف بینکوں سے ملنے کی خبریں افواہوں پر مبنی ہیں۔ ترجمان کے مطابق ایکسچینج کمپنیاں ختم ہونے کی باتیں محض افواہیں ہیں، ایسی باتوں میں کوئی صداقت نہیں۔ خیال رہے کہ حالیہ دنوں میں ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافے کے بعد سوشل میڈیا پر پر یہ خبریں گردش کررہی ہیں کہ حکومت نے ایکسچینج کمپنیوں کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اب ڈالرز صرف بینکوں سے ہی ملیں گے۔