Buy website traffic cheap


فیس بک جعل سازوں سے خبردار کرے گا

صارفین کو جعل سازوں سے بچانے کے لیے فیس بک نے کہا ہے کہ وہ اپنے میسنجر ایپلیکیشن میں ایسا نظام متعارف کروائے گا جس سے ایسے مشکوک اکاو نٹس کی پہچان ہو سکے۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی نے فیس بک کے پرائیویسی اینڈ سیفٹی پراڈکٹ مینیجمنٹ کے ڈائریکٹر جے سولیوان کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ لوگ اکثر ایسے لوگوں سے باتیں کرنے لگ جاتے ہیں، جن کو وہ ٹھیک سے نہیں جانتے اور ان میں سے اکثر جعل ساز نکلتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایسے اکاو¿نٹس کو پہچاننا شروع میں مشکل ہوتا ہے جس کی وجہ سے صارفین کو بھاری نقصان بھی ہو سکتا ہے۔’فیس بک کے اس نظام کے تحت، اگر سافٹ ویئر کو صارفین کے درمیان گفتگو مشکوک لگی تو میسنجر پر باتوں کے دوران حفاظتی نوٹس صارفین کو بھیجے جائیں گے۔’

یہ سافٹ ویئر صارفین کے درمیان گفتگو کے مواد کی بنا پر مشکوک اکاو¿نٹس کی پہچان کرے گا۔ان کا کہنا تھا کہ یہ نیا نظام لاکھوں لوگوں کو نقصان سے بچائے گا۔فیس بک کے مطابق کے نظام اینڈرائڈ فونز میں استعمال ہونے والے میسنجر ایپ کے لیے مارچ میں متعرف کروایا گیا تھا، جبکہ آئی فونز کے لیے اگلے ہفتے اعلان کیا جائے گا۔