بنیادی صفحہ -> ٹیکنالوجی -> سر ہلائیں، شناخت کروائیں، فیس بک کا نئے فیچر پرکام جاری

سر ہلائیں، شناخت کروائیں، فیس بک کا نئے فیچر پرکام جاری

لاہور (ویب ڈیسک) دنیا بھر میں سوشل میڈیا نوجوان نسل کی روز مرہ زندگی کا معمول بن گیا ہے، فیس بک بھی اپنے صارفین کے دل جیتنے کے لیے متعدد نئے نئے فیچر متعارف کراتا رہتا ہے، اب ایک اور حیران کن خبر آئی ہے، فیس بک کی انتظامیہ کی جانب سے صارفین کی پرائیویسی، اکاؤنٹس کو محفوظ بنانے کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فیس بک کے اس پلیٹ فارم پر جعلی اکاؤنٹس اور مختلف طریقوں سے ہراسانی کے خلاف شکایات کے بعد ایسے فیچرز متعارف کرائے جارہے ہیں جن کی مدد سے حقیقی اور جعلی اکائونٹس میں فرق کیا جا سکے گا۔ فیس بک ایسا فیچر متعارف کرانے کا ارادہ رکھتی ہے جس سے صارف کے جعلی یا بوٹ ہونے کا علم ہو سکے گا۔ اس فیچر کے ذریعے کسی صارف سے ویڈیو سیلفی طلب کی جائے گی اوراسے ایک پیغام موصول ہوگا کہ اپنے چہرے کی ایسی مختصر ویڈیو بھیجے جس میں وہ اپنے سر کو دائیں بائیں جانب حرکت دے رہا ہو۔ فیس بک کے ترجمان کے مطابق اس فیچر کی مدد سے ہم اپنے حقیقی صارف کو شناخت کرسکیں گے۔ تاہم یہ فیچر کسی صارف کا چہرے کی نشان دہی کے لیے نہیں بلکہ اس کی موجودگی اور دی گئی ہدایات کے مطابق اس کے حرکت کرنے کو شناخت کرے گا۔


ترجمان کے مطابق یہ فیچر کسی صارف یا پروفائل کے جعلی ہونے کی شکایت پر شارٹ ویڈیو سیلفی کے لیے استعمال ہوگا۔ فیس بک کی جانب سے کب اس فیچر کا استعمال کیا جائے گا ابھی اس بارے میں کوئی بات سامنے نہیں آئی ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*