Buy website traffic cheap

مارک زکربرگ

مارک زکربرگ نے اپنے سٹاف کو آئی فون کی بجائے اینڈرائڈ موبائل استعمال کرنے کا مشورہ کیوں دیا، دلچسپ وجہ جانیے

لاہور(ویب ڈیسک): گزشتہ روزمشہورترین سوشل میڈیا ویب سائٹ فیس بک کے بانی اوردنیا کے امیرترین اشخاص میں شامل مارک زکربرگ نے اپنی کمپنی کے ملازمین اورایگزیکٹوآفیسرزکو مشورہ دیاکہ وہ آئی فون کی بجائے اینڈرائڈ موبائل استعمال کریں اوریہ بھی کہا کہ آئی کے مقابلے میں اینڈرائڈ موبائل زیادہ بہتراوراستعمال کرنے میں آسان ہے. امریکی میڈیا کے مطابق مارک زکربرگ نے یہ فیصلہ کے ایپل کے چیف آپریٹنگ آفیسرٹم مارک کے اس بیان کے بعد دیاجس میں انہوں نے فیس بک کے ڈیٹاکے غیرمحفوط ہونے کے متعلق بیان دیا تھا.