بنیادی صفحہ -> اہم خبریں -> وزیراعظم عمران خان کو ٹویٹ کرنا مہنگا پڑگیا

وزیراعظم عمران خان کو ٹویٹ کرنا مہنگا پڑگیا

لاہور(ویب ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان کو سوشل میڈیا پر اس وقت شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا جب انہوں نے متحدہ ہندوستان کے عظیم شاعر رابندر ناتھ ٹیگور کے قول کو خلیل جبران سے منسوب کردیا۔

تفصیلات کے مطابق : وزیر اعظم عمران خان نے ٹوئٹر پر خلیل جبران سے منسوب کرکے ایک قول شیئر کیا ۔ ’ میں سویا تو خواب میں دیکھا کہ زندگی خوشی کا نام ہے، میں اٹھا تو دیکھا تو زندگی خدمت کا نام ہے، میں نے خدمت کی اور دیکھا کہ خدمت ہی خوشی ہے‘۔ وزیرا عظم نے اس قول کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ لوگ جنہوں نے خلیل جبران کے اس قول میں پوشیدہ دانائی کو سمجھ لیا وہ لوگ ہی اطمینان کی زندگی گزارتے ہیں۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*