Buy website traffic cheap

قتل

7 سالہ بچے کے ہاتھوں ماں کے قتل کا معمہ حل ہوگیا

لاہور(ویب ڈیسک): فیصل آباد میں 26 سالہ خاتون حنا کے قتل کا معمہ پولیس نے حل کر لیاہے ، متولہ کے شوہر نے پولیس کے سامنے اپنے جرم کا اعتراف کر لیاہے ۔ملزم رضوان نے اپنی اہلیہ کو گھریلو جھگڑے پر جان سے مار دیا ، رضوان کے کسی خاتون کے ساتھ ناجائز تعلقات تھے جو کہ جوڑ ے کے درمیان ہونے والے جھگڑے کی بنیادی وجہ ہے ۔حکام نے آلہ قتل برآمد کرتے ہوئے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ۔یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ رضوان نے ابتدائی طور پر دعویٰ کیا تھا کہ اس کی بیوی کی موت سات سالہ بیٹے سے غلطی سے بندوق چلنے کے باعث ہوئی ہے ۔ چھوٹا اذان پستول کو کھلونا سمجھ کر کھیل رہاتھا کہ اسی دوران گولی چل گئی جس کے باعث حناکی موت واقع ہو گئی ۔متولہ کی بہن نے آغاز میں ہی الزام عائد کیا تھا کہ اسے یقین ہے کہ اس کی بہن کو رضوان نے ہی قتل کیا ہے جس کے بعد پولیس نے رضوان کو تفتیش کیلئے تحقیقات میں لے لیا تھا ۔یہ واقعہ دراصل فیصل آباد کے جھنگ بازار میں پیش آیا جہاں خاتون کی موت چھاتی میں لگنے والی گولی کے باعث ہوئی ۔