بنیادی صفحہ -> اہم خبریں -> جعلی مقدمات درج کرانے والوں کیخلاف بھی کاروائی کا فیصلہ، نیب
جعلی

جعلی مقدمات درج کرانے والوں کیخلاف بھی کاروائی کا فیصلہ، نیب

لاہور (ویب ڈیسک) چئیرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے اہم حکم جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیب میں جعلی شکایات کا اندراج کرانے والوں کیخلاف بھی کاروائی کی جائیگی. تفصیلات کے مطابق جھوٹی شکایات اور جعلی درخواستیں دینے والوں کیخلاف کاروائی کی جائیگی. نئی ہدایات کے مطابق جعلی شکایات کرنے والے کو ایک سال قید، جرمانہ یا دونوں سزائیں دی جا سکیں گی۔
ترجمان نیب کا مزید کہنا تھا کہ یہ فیصلہ فرضی درخواستوں کی حوصلہ شکنی اور افسران سے اضافی بوجھ ختم کرنے کے لیے کیا گیا ہے، شکایت کنندہ کو مکمل ثبوتوں کے ساتھ بیان حلفی جمع کرانا ہوگا جب کہ دو ماہ تک تحریری شکایات کی جانچ پڑتال کرنے کے بعد کارروائی کا آغاز کیا جائے گا.

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*