Buy website traffic cheap

کشمیرکمیٹی

وفاقی حکومت کا معروف سینیئرسیاستدان کو چیئرمین کشمیرکمیٹی بنانے کا فیصلہ

لاہور(ویب ڈیسک): وفاقی حکومت نے سینئر سیاستدان اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فخر امام کو کشمیرکمیٹی کا چیئرمین بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔حکومت کی جانب سے فخر امام کو کشمیر کمیٹی کا چیئرمین بنانے کے حوالے سے نوٹیفکیشن جلد جاری کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق فخر امام رکن قومی اسمبلی اور ممبر پی اے سی بھی ہیں،وہ سابق سپیکر قومی اسمبلی بھی رہ چکے ہیں۔ان کی اہلیہ بیگم عابدہ حسین بھی سینئر سیاستدان ہیں اور نواز شریف کے پرانے دور حکومت میں وزیر بھی رہ چکی ہیں۔موجودہ حکومت سے قبل مولانا فضل الرحمان 2008 سے کشمیر کمیٹی کے چیئرمین کے عہدے پر فائز رہے ہیں۔