Buy website traffic cheap


ہدایت کار پر جنسی ہراسانی کا الزام لگانے والی اداکارہ نے گھٹنے ٹیک دیئے

لاہور(ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے نامور ہدایت کار سبھاش گھائے پر جنسی ہراساں کا الزام لگانے والی ٹیلی ویژن اداکارہ نے ان کے خلاف درج کی گئی درخواست سے دستبردار ہونے فیصلہ کرلیا ہے۔ اداکارہ نے کہا کہ ان پر اپنی بیمار والدہ اور خاندان کی ذمہ داری ہے، تاہم جب سے انہوں نے سبھاش گھائے پر الزام عائد کیا ہے اس کے بعد سے ان کی والدہ خاصی پریشان ہیں۔جبکہ اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ ان کی سبھاش گھائے پر لگائے الزامات کے بعد سے جس طرح ان کے معاملے سے نمٹا گیا، اس سے وہ بہت مایوس ہوئیں۔اداکارہ کے مطابق ’میں نے ممبئی پولیس کا آگاہ کردیا ہے کہ میں سبھاش گھائے کے خلاف درخ کی درخواست سے دستبردار ہورہی ہوں، مجھے اپنے خاندان اور اپنی بیمار والدہ کا خیال رکھنا ہے، میرے پاس اتنا وقت نہیں کہ میرے ساتھ جو کچھ بھی ہوا اس پر انصاف حاصل کرنے کے لیے میں ادھر سے ادھر پھر سکوں‘۔