Buy website traffic cheap

فواد چوہدری

فواد چوہدری نے ایف آئی اے کیخلاف محاذ کھول لیا

لاہور(ویب ڈیسک): فواد چودھری کا کہنا ہے اصغر خان کیس میں ایف آئی اے کا رویہ حیران کن ہے، وزیر داخلہ اعجاز شاہ کو لکھا ہے۔ وفاقی وزیر فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ایف آئی اے کا موقف تحریک انصاف کے موقف کے بالکل برعکس ہے، اصغر خان کیس میں ملوث تمام لوگوں کو قرار واقعی سزا جمہوریت اور شفاف انتخابات کی بنیاد ہے، ایسا نہ ہوا تو بہت بڑی بدقسمتی ہو گی۔یاد رہے گزشتہ روز ایف آئی اے نے اصغر خان کیس ایک بار پھر بند کرنے کی سفارش کی تھی۔ ایف آئی اے نے سپریم کورٹ میں جمع کرائے گئے جواب میں کہا بے نامی بینک اکاؤنٹس کی تحقیقات سمیت دیگر اہم گواہان کے بیانات ریکارڈ کئے۔ مرکزی گواہ بریگیڈئر (ر) حامد سعید اور ایڈووکیٹ یوسف میمن سے پوچھ گچھ کی گئی لیکن مزید ٹرائل کیلئے خاطر خواہ ثبوت نہیں مل سکے، کیس کو کسی بھی عدالت میں چلانا ممکن نہیں۔