Buy website traffic cheap

فواد چوہدری

پنجاب حکومت نے فواد چوہدری کے بھائی کو اہم ترین عہدے پر فائز کردیا

لاہور(ویب ڈیسک): وفاقی وزیر اطلاعات فواد حسین چوہدری کے بھائی چوہدری فیصل حسین فرید کو ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب مقرر کردیا گیا۔اس حوالے سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق مجموعی طور پر 18 افراد کو ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب مقرر کیا گیا ہے۔دوسری جانب سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے دور کے 18 لاءافسران کو فارغ کرکے 16 نئے لاءافسران کو تعینات کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ چوہدری فیصل حسین فرید سنگین غداری کیس میں سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کے وکیل رہ چکے ہیں۔ یادرہے کہ چیف جسٹس پاکستان وفاقی حکومت کی جانب سے ایڈیشنل اٹارنی جنرل نیررضوی کو ہٹانے کی وجہ سے حکومت پرکافی برہمی کا اظہارکرچکے ہیں.

شفافیت سے ہی بدعنوانی کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے: فواد چوہدری
لاہور(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ماضی میں کی گئی اربوں روپے کی کرپشن کا حساب دینا ہوگا۔اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ شفاف طریقے سے آگے بڑھ رہے ہیں، جو کچھ کریں گے یا نہیں کرسکیں گے اسے عوام کے سامنے رکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ شفافیت سے ہی بدعنوانی کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے، کرپشن کے خاتمے کے لیے اقدامات کیے اور اب کرپشن کی معلومات دینے والے کو 20 فیصد دیا جائے گا جس کے لیے ایکٹ لے کر آرہے ہیں۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پبلک اکاونٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ سے متعلق اپوزیشن کا مطالبہ غیراخلاقی ہے، پچھلی حکومت کمیشن لینا جانتی تھی کمیشن بنانا نہیں، ہم نے کمیشن کو روکنے کیلئے کمیشن بنایا۔وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ 100 دنوں میں وزیراعظم کی قیادت میں بے پناہ اقدامات کیے، جدید ترین میڈیا یونیورسٹی 100 روزہ پلان کا حصہ ہے۔