بنیادی صفحہ -> پاکستان کی خبریں -> نواز شریف کیا چاہتے ہیں؟ فواد چوہدری نے بتادیا

نواز شریف کیا چاہتے ہیں؟ فواد چوہدری نے بتادیا

لاہور(ویب ڈیسک) وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ نواز شریف علاج نہیں رہائی چاہتے ہیں، بلاول سابق وزیر اعظم کی عیادت کریں یا سیاست حکومت کو اس سے کوئی مسئلہ نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق :‌وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے نجی ٹی وی دنیا نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں امیر اور غریب کیلئے قانون الگ الگ ہے، وزیر اعظم نے نواز شریف کے بہترین علاج کی ہدایت کی ہے اور ان کی بات کے بعد اب کوئی گنجائش نہیں رہ جاتی، نواز شریف ملک میں جس ہسپتال سے چاہیں علاج کروا سکتے ہیں۔ فوادچوہدری نے مزید کہا کہ نواز شریف کا مسئلہ علاج نہیں ہے بلکہ وہ چاہتے ہیں کہ انہیں رہائی مل جائے – بلاول بھٹو کی نواز شریف کی عیادت کے حوالے سے وزیر اطلاعات نے کہا کہ نواز شریف اگر بیمار ہیں تو بلاول کو ضرور ملنا چاہیے، بلاول بھٹو عیادت کریں یا سیاست ہمیں اس سے کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ اندرونی معاملات میں ہمارے اختلافات ہوسکتے ہیں لیکن قومی سلامتی کے معاملے پر ہم سب متحد ہیں۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*