بنیادی صفحہ -> اہم خبریں -> وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ

لاہور(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کو ان کے عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق : فواد چوہدری کو آئندہ چنددنوں میں وزارت اطلاعات سے ہٹادیا جائے گا۔ ذرائع نے امکان ظاہر کیا ہے کہ فواد چوہدری کو کسی اور وزارت کا قلمدان سونپا جاسکتا ہے۔ ممکنہ طور پر فواد چوہدری کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت دیے جانے کا امکان ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل پنجاب کے وزیر اطلاعات و ثقافت فیاض الحسن چوہان کو بھی ان کے عہدے سے ہٹا کر ان کی جگہ صمصام بخاری کو اس عہدے پر تعینات کیا گیا ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*