Buy website traffic cheap

فیاض الحسن چوہان

فیاض الحسن چوہان کو دوبارہ کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ

لاہور(ویب ڈیسک): پنجاب کابینہ میں کچھ وزرا کے محکموں میں ردوبدل کا امکان ہے. سابق وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان کو بھی کابینہ میں واپس لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ان کو سماجی بہبود کی وزارت دی جائے گی۔یادرہے کہ اس سے قبل وہ صوبائی وزیراطلاعات تھے لیکن اقلیتی برادری سے متعلق متنازعہ بیان دینے پر انہیں عہدے سے الگ کردیا گیاتھا ۔ پنجاب کی کابینہ میں ردوبدل کا فیصلہ کیا گیا جس کے نتیجے میں کچھ وزرا کے قلمدان تبدیل ہوں گے جبکہ سابق وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان کو دوبارہ کابینہ میں شامل کیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ فیاض الحسن چوہان کو سماجی بہبود کی وزارت کا قلمدان ملنے کا امکان ہے۔ فیاض الحسن چوہان پہلے وزیر اطلاعات پنجاب تھے، انھیں اقلیتی برادری کے بارے میں متنازع بیان پر عہدہ سے ہٹایا گیا تھا اور پھر اس وزارت کا قلمدان صمصام بخاری کے سپرد کیا گیا تھا۔