Buy website traffic cheap

ملتان اور لاہور

ایف بی آر نے لاکھوں ٹیکس نادہندگان کا ڈیٹا حاصل کرلیا

لاہور(ویب ڈیسک )ایف بی آر نے لاکھوں ٹیکس نادہندگان اور قابل ٹیکس آمدنی حاصل کرنے کے باوجود ٹیکس نہ دینے والوں کا ڈیٹاحاصل کرلیا ہے۔ایف بی آر کے افسر نے بتایا کہ ایف بی آر ٹیکس نیٹ کو وسعت دینے اور ٹیکس ٹو جی ڈی پی کی شرح بڑھانے کیلیے ایک جامع مضبوط ڈیٹا بینک قائم کرنے جارہا ہے اور اس ڈیٹا بینک کیلیے مختلف ذرائع سے ڈیٹا اکھٹا کررہا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ مذکورہ ڈیٹا ویئر ہاؤس کی تیاری کیلیے ایف بی آر نے ابتدائی کام کرلیا ہے اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے ماتحت ادارے براڈننگ آف ٹیکس بیس ملک کے بڑے شہروں کی موٹر وہیکل رجسٹریشن اتھارٹیز سے 7 لاکھ 48 ہزار 541لوگوں کا نہ صرف ریکارڈ حاصل کر بھی چْکا ہے جنہوں نے1300 سی سی سے اوپر کی گاڑیاں خرید کر رجسٹرڈ کرائی ہیں مگر وہ ٹیکس نہیں دے رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق سب سے زیادہ نان ٹیکس پیئرز کی گاڑیاں موٹر وہیکل رجسٹریشن اتھارٹی لاہور میں رجسٹرڈ ہوئی ہیں، موٹر وہیکل رجسٹریشن اتھارٹی کراچی کی جانب سے دو لاکھ 97 ہزار 950 گاڑیوں کا ریکارڈ فراہم کیا گیا ہے جبکہ موٹر وہیکل رجسٹریشن اتھارٹی اسلام آباد کی جانب سے ایک لاکھ 27 ہزار201،موٹر وہیکل رجسٹریشن اتھارٹی فیصل آباد کی جانب سے تیرہ ہزار523، موٹر وہیکل رجسٹریشن اتھارٹی گوجرانوالہ کی جانب سے تین ہزار 805 گاڑیوں کا،موٹر وہیکل رجسٹریشن اتھارٹی راولپنڈی کی جانب سے ایک ہزار 490اور موٹر وہیکل رجسٹریشن اتھارٹی لاہور کی جانب سے تین لاکھ چار ہزار472 گاڑیوں کا ڈیٹا فراہم کیا گیا ہے جبکہ کار مینوفیکچررز کی جانب سے دو لاکھ 71ہزار سات سو 46 نئی گاڑیاں خریدنے والوں کا ڈیٹا اور ریکارڈ فراہم کیا ہے جس میں سے انڈس موٹر کمپنی لمیٹڈ کی جانب سے73 ہزار108، پاک سوزوکی موٹر کمپنی لمیٹڈ کی جانب سے ایک لاکھ53 ہزار 660 اور ہْنڈا اٹلس موٹر لمیٹڈ کی جانب سے 44 ہزار 978 گاڑیوں کے خریداروں کا ریکارڈ فراہم کیا گیا ہے۔