Buy website traffic cheap


اب ایف بی آر نے مزید دھوکہ کھانے سے معذرت کر لی

اب فیصلہ کن قدم اٹھایا جائے گا جائیداد کی ملکیت میں سقم پیدا کرکے بچ جانے والوں کے لئے بڑی خبرآگئی ہے
باخبر ذرائع کے مطابق بے نامی رولز 2019 کے تحت بے نامی بینک اکائونٹس کے کیسوں میں ایف بی آر حکام جو فیصلہ سنائیں گے ان کے خلاف اپیلوں کی سماعت کیلئے خصوصی ٹربیونل تشکیل دیئے جائیں گے خصوصی ٹربیونل کے فیصلے کے خلاف نظرثانی کی اپیل صوبائی ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے مقرر کردہ جسٹس کی سربراہی میں چاروں صوبوں میں خصوصی عدالتیں بنیں گی جو ٹربیونل کے فیصلے کے خلاف متاثرہ افراد کی عرضداشتوں کی سماعت کیا کریں گی۔ بے نامی ایکٹ کے رولز کے تحت ایف بی آر خصوصی انفراسٹرکچر ڈویلپ کرے گا، بے نامی اثاثہ جات بینک اکائونٹس کے کیسوںکی سماعت کا اختیار ایف بی آر کے نامزد چیف کمشنروں یا کمشنروں کو دیا جائے گا۔ بے نامی ٹرانزکشن پروہیبیشن ایکٹ 2017 کی پہلی سہ ماہی میں نواز شریف حکومت نے منظور کرایا تھا یہ ایکٹ اس وقت کے ایف بی آر کے سابق ممبر ٹیکس پالیسی، ممبر ان لینڈ ریونیو آپریشنز وممبر آڈٹ رحمت اللہ خان وزیر اور ان کی ٹیم نے تیار کئے تھے