اعظم سواتی

ایف بی آرکا اعظم سواتی کیخلاف سپریم کورٹ آف پاکستان کی قائم کردہ جے آئی ٹی کومعلومات دینے سے انکار

لاہور(ویب ڈیسک): فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے وفاقی وزیربرائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اعظم سواتی کیخلاف سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم پربنائی گئی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کومعلومات فراہم کرنے سے انکارکردیا ہے. تفصیلات کے مطابق جی آئی ٹیم نے ایف بی آرسے اعظم سواتی کی ٹیکس کے حوالے سے معلومات مانگی توایف بی آرحکام نے معلومات شیئرکرنے سے انکارکردیا. اس حوالے سے ایف بی آرنے مؤقف اپنایا کہ 2001 کے انکم ٹیکس آرڈیننس کے تحت وہ ٹیکس دہندگان کی معلومات خفیہ رکھنے کا پابند ہے.اعظم سواتی کیخلاف بنائی جانیوالی جے آئی ٹی نوازشریف کیخلاف بنائی جانیوالی جے آئی ٹی سے مختلف ہے.شریف خاندان کی تحقیقات کرنیوالی ٹیم کے پاس تمام اداروں کے اختیارات تھے جب کہ اس ٹیم کویہ اختیارنہیں‌دیا گیا توایف بی آرسپریم کورٹ کا حکم ملنے تک معلومات فراہم نہیں‌کرسکتا. ایف بی آرحکام سے انکارکے جے آئی ٹی کے سربراہ میرواعظ نے چیئرمین ایف بی آراورسپریم کورٹ آف پاکستان کو خط لکھ دیا ہے.