بنیادی صفحہ -> اداریہ،کالم -> ٹیکس چوروں کی نشاندہی کے لیے قومی سطح پر مہم نا گزیر
3d people - man, people push up word "tax"

ٹیکس چوروں کی نشاندہی کے لیے قومی سطح پر مہم نا گزیر

ایک خبر کے مطابق ایف بی آر ٹیکس چوروں کی نشاندہی کے لیے قومی سطح پر مہم کا اجراءکرے گا اس کے لیے ملک بھر میں گھر گھر سروے کیا جائیگا اور معلومات حاصل کی جائینگی، گھروں، دکانوں، فیکٹریوں، کارخانوں اور کاروباری مقامات پر معلومات حاصل کی جائینگی اور پوٹینشل ٹیکس دہندگان کو ٹیکس نیٹ میں لایا جائیگا اور ٹیکس دہندہ کے طور پر ررجسٹر کیا جائیگا،ایف بی آرذرائع کے مطابق ایف بی آر ٹیکس بیس میں توسیع اور ٹیکس نیٹ میں توسیع کے لیے وسیع پیمانے پر اقدامات کرے گا، قومی سطح کی مہم کے لیے صوبوں سے مشاورت کی جائیگی، ملک کی مجموعی آباد ی میں سے صرف ایک فیصد لوگ ٹیکس دہندگان کی فہرست میں ہیں جن کی تعداد تقریباً16لاکھ ہے جبکہ آباد ی کے تناسب سے ایکٹو ٹیکس پیئر فہرست میں 60لاکھ سے 70لاکھ تک ٹیکس دہندگان ہونے چاہیں کیونکہ ہمسایہ ملک بھارت میں بھی مجموعی آباد ی کے چار فیصدفیصد لوگ ٹیکس ریٹرن جمع کراتے ہیں جبکہ پاکستان میں ایک فیصد سے بھی کم لوگ ٹیکس ریٹرن جمع کراتے ہیں جو کہ ایک لمحہ فکریہ ہے، اگرٹیکس چوروں کے خلاف حکومت منظم مہم کا آغاز کے حوالے سے سنجیدگی سے عملی اقدامات کرنے میں کامیاب ہوجاتی ہے تو قابل ستائش ہوگا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*