بنیادی صفحہ -> اہم خبریں -> وفاقی حکومت اورمیڈیا مالکان کے درمیان معاملات طے پاگئے
میڈیا مالکان

وفاقی حکومت اورمیڈیا مالکان کے درمیان معاملات طے پاگئے

لاہور(ویب ڈیسک): وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ میڈیا مالکان اور حکومت کے درمیان اشتہارات کےریٹ پر معاہدہ طے پا گیا ہے جس کے نتیجے میں پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن ( پی بی اے) نے حکومتی اشتہارات کے ریٹس میں 70 فیصد کمی پر آمادگی ظاہر کی ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات فواد حسین چوہدری نے اپنے ٹویٹر پیغام میں اس حوالے سے کہا کہ نرخوں میں کمی سے حکومت کو اربوں روپے کی بچت ہوگی۔ دوسری طرف وزارت اطلاعات و نشریات نے اشتہارات کےنرخوں سے متعلق معاملہ کو خوش اسلوبی سے حل کرلیا گیا ہے ،اشتہارات کے نئے نرخ ناموں کے حوالے سے پاکستان براڈکاسٹنگ ایسوسی ایشن کے ساتھ معاہدہ کےتحت حکومت کو اشتہارات کے لئے 70 فیصد تک رعایت حاصل ہوگی، اشتہارات کےنئے نرخ ناموں کا اطلاق پیک آورز میں ہوگا اور نئے ریٹس وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے محکموں سمیت تمام خودمختار اداروں کے لئے یکساں طور پر نافذالعمل ہوں گے۔ وزیر اطلاعات کی ہدایات کی روشنی میں سیکرٹری اطلاعات و نشریات شفقت جلیل نے پی بی اے کے ساتھ کراچی میں کامیاب مذاکرات کئے جس کے مطابق الیکٹرانک میڈیا پر حکومتی ایڈورٹائزمنٹ کے نرخوں سےمتعلق معاملات کو خوش اسلوبی سے طے کرلیا گیا ہے اور نئے نرخوں پررضامندی کا اظہار کیا گیا۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے توقع ظاہر کی ہے کہ اس عمل سے میڈیا انڈسٹری کو فائدہ ہوگا، حکومتی پالیسی کے تحت نئے معاہدہ سے میڈیا کو مستحکم کرنے میں مددملے گی۔ چوہدری فواد حسین نے کہا کہ موجودہ حکومت میڈیا کی آزادی اوراظہار رائے کے لئے پرعزم ہے۔ اس موقع پر پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن کے نمائندے چیئرمین شکیل مسعود ، پی بی اے کے سیکرٹری درید قریشی اورسلطان لاکھانی بھی موجود تھے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*