بنیادی صفحہ -> شوبز کی خبریں -> براڈ پٹ سے طلاق کے بعد بہت زیادہ ٹوٹ چکی تھی

براڈ پٹ سے طلاق کے بعد بہت زیادہ ٹوٹ چکی تھی

لاہور (ویب ڈیسک) ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی کا کہنا ہے کہ اداکار براڈ پٹ سے علیحدگی کے بعد میری شخصیت مکمل طور پر بدل گئی ۔ طلاق کے بعد بکھر گئی تھی۔

تفصیلات کے مطابق : ماضی میں امریکی اداکارہ انجلینا جولی اور براڈ پٹ کی جوڑی بہت مشہور رہ چکی ہے، ان دونوں کو برینجلینا کا نام بھی دیا جا چکا ہے۔ ان دونوں کے درمیان افیئر کا آغاز 2005ء میں ہوا، فلم مسٹر اینڈ مسز کی شوٹنگ چل رہی تھی کہ دونوں میں قربتوں بڑھنے لگی۔

انجلینا جولی نے 2012 ء میں منگنی کی، 2014 میں دونوں کی شادی ہوئی، انکے 6 بچے بھی ہیں، جن میں سے تین کو انہوں نے گود لیا تاہم 2016 میں دونوں میں علیحدگی ہوگئی جبکہ اس سے اگلے سال میں طلاق کے ساتھ دونوں کا 12 سالہ تعلق ختم ہو گیا۔

تعلق کو خاتمے کی وجہ انجلینا جولی کے بقول اداکار براڈ پٹ کا منشیات کا زیادہ استعمال اور بچوں پر بڑھتا تشدد تھا۔ اب ایک غیر ملکی خبر رساں ادارے سے اداکارہ انجلینا جولی نے گفتگو کی ہے جو اس وقت اپنی نئی فلم میلیفسنٹ 2 کی تشہیر میں مصروف ہیں، ان کا کہنا تھا کہ براڈ پٹ سے علیحدگی کے بعد میری شخصیت بالکل تبدیل ہو کر رہ گئی تھی۔ انٹرویو کے دوران اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں قسمت کے بارے میں نہیں جانتی لیکن اتنا ضرور کہہ سکتی ہوں کہ میں واپس خود کو حاصل کر رہی ہوں کیوں کہ میں کھو چکی تھی اس طلاق نے مجھے بکھیر دیا تھا۔ انجلینا جولی کا کہنا تھا کہ میرا رشتہ براڈ سے ختم ہوچکا تھا جب ہم الگ ہوئے تو میں خود کو پہچان ہی نہیں پا رہی تھی، میں بہت زیادہ ٹوٹ چکی تھی، لیکن میں نے اس تجربے سے بہت کچھ سیکھا۔

البتہ اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ ان کے بکھر جانے کی وجہ صرف براڈ پٹ سے طلاق نہیں تھی بلکہ وہ اپنی صحت سے متعلق بھی کافی مسائل سے دوچار تھیں۔ خبر رساں ادارے کے مطابق براڈ پٹ نے بھی نیو یارک ٹائمز کو دیے ایک انٹرویو کے دوران انکشاف کیا تھا کہ اینجلینا سے طلاق کے بعد وہ منشیات کی عادت کو ختم کرنے کی کوشش میں لگے رہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*