Buy website traffic cheap

Judge Arshad Malik, Video Scandal, Nadir Khan, Arrest, FIA,

جج ارشد ملک کی ویڈیو وائرل کرنے والا شخص ملتان سے گرفتار

لاہور(ویب ڈیسک ): سابق وزیر اعظم نواز شریف کو سزا سنانے والے احتساب جج ارشد ملک کو مبینہ طور پر بلیک میل کرنے کا معاملہ،ایف آئی اے نے جج کی ویڈیو وائرل کرنے والے ایک اور ملزم نادر خان کو ملتان معصوم شاہ روڈ سے گرفتار کرلیا،ایف آئی اے نے ملزم کا ایک روزہ راہداری ریمانڈ بھی حاصل کرلیا

سابق وزیر اعظم نواز شریف کو سزا سنانے والے نیب جج کو بلیک میل کرنے کا معاملہ، ایف آئی اے نے ملزم نادر خان کو معصوم شاہ روڈ ملتان سے گرفتار کیا،ایف آئی اے کے مطابق ملزم نادر خان احتساب جج ارشد ملک کی ویڈیو سکینڈل کیس کے مرکزی ملزم میاں طارق کا قریبی ہے، ملزم کے خلاف الزام ہے کہ ملزم نے جج ارشد ملک کی فحاش ویڈیوز بنائی تاکہ وہ نواز شریف کیس میں انہیں فائدہ پہنچا سکیں ، تاہم ایف آئی اے نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ ملزم نادر خان سے دیگر ساتھیوں اور ڈیجیٹل آلات کی برآمدگی کی جانی ہے، اس لیے عدالت سے راہداری ریمانڈ کی استدعا ہے جس پر عدالت نے ملزم کا ایک روزہ راہداری ریمانڈ منظور کرلیا ہے، ملزم نادر خان کو آج انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد پیش کیا جائے گا، ملزم نادر خان کے خلاف الیکٹرانک کرائم، فراڈ اور دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا