Buy website traffic cheap

حمزہ شہباز

لیگی قیادت کیخلاف گھیرا تنگ، خواجہ سعد رفیق کے بعد حمزہ شہباز بھی ایف آئی اے کے ہتھے چڑھ گئے

لاہور(ویب ڈیسک): پاکستان مسلم لیگ ن کی مزید قیادت کیخلاف قومی اداروں کا گھیرامزید تنگ ہوگیا ہے. آج لاہورہائیکورٹ کی جانب سے خواجہ سعد رفیق اورخواجہ سلمان رفیق کی درخواست ضمانت مستردہونے کے بعد نیب نے گرفتارکرلیا ہے جبکہ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق اپوزیشن لیڈرپنجاب اسمبلی حمزہ شہبازشریف کوبھی بیرونِ ملک جانے سے ایف آئی اے نے روک دیا ہے. تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما حمزہ شہبازقطرایئرویزکی پرواز 620 سے دوحہ جارہے تھے،ایف آئی اے نے حمزہ شہباز کو بیرون ملک جانے سے روک دیااور انہیں طیارے سے آف لوڈ کردیا۔ایف آئی اے حکام نے ان کا پاسپورٹ بھی قبضے میں لے لیا،ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ حمزہ شہبازکانام ای سی ایل میں شامل ہونے کی بناپران کو روکا گیا ہے۔اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کا کہناتھاکہ نیب میں چلنے والی انکوائری میں مطلوب نہیں،بھائی سے ملنے لندن جارہاتھا۔