Buy website traffic cheap


اسی ہفتے امداد پروگرام شروع ہوجائیگا:ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک)معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ رواں ہفتے حقداروں کو 12 ہزار روپے فی خاندان ملنے کاسلسلہ شروع ہوجائے گا۔

اپنی ٹوئٹ میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ نئے پاکستان کا ایجنڈا احساس اور عوام کی خدمت ہے۔ احساس کیش ایمرجنسی پروگرام وزیراعظم عمران خان کا غریب، مزدور اور محنت کش طبقے سے والہانہ محبت اور احساس کا مظہر ہے۔ یہ پروگرام محروم طبقات کی معاشی مشکلات دور کرنے میں ممد و معاون ثابت ہوگا۔ کیش پروگرام کے تحت ایک کروڑ 20 لاکھ خاندانوں میں 144 ارب روپے تقسیم ہوں گے۔ مستحق خاندان کو 12 ہزار روپے یک مشت ادا کر دئیے جائیں گے۔ عوام کو ریلیف دینے کے اس تاریخی اقدام کے ثمرات چاروں صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر کے مستحق گھروں تک پہنچیں گے۔

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ امداد کی فراہمی کے لئے جانچ پڑتال کا مؤثر طریقہ کار اپنایا گیا ہے تاکہ شفافیت کے عمل پر کوئی انگلی نہ اٹھاسکے۔ رواں ہفتے حقداروں کو یہ رقوم ملنے کاسلسلہ شروع ہوجائے گا۔ مستحکین شراکتی بینکوں سے رقم وصول کرسکیں گے۔ علاوہ ازیں صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کراضافی کاؤنٹرز کا انتظام بھی کررہے ہیں۔