Buy website traffic cheap

Donald Trump, The Hunt, Film , Universal Pictures, Racism, Policies, Release

امریکی صدر ٹرمپ کو نشانہ بناتی فلم دی ہنٹ ریلیز کردی گئی

لاہور(ویب ڈیسک): امریکی صدر ٹرمپ کے تعصبانہ اور نسل پرست تبصروں اور پالیسیوں کو بنیاد بناتے ہوئے دی ہنٹ یعنی شکار نامی فلم ریلیز کردی گئی۔ فلم ایسے امریکی معاشرے کی عکاسی کرتی ہے جس میں اشرافیہ عام امریکی کو کھیل سمجھتے ہوئے ان کا شکار کرتی ہے۔

خبر رساں ادارے کے مطابق فلم گزشتہ سال ستمبر میں ریلیز ہونی تھی لیکن برسر اقتدار ریپبلکن جماعت کی فلم پر تنقید کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہو گئی۔ فلم دی ہنٹ کی کہانی امریکہ میں فائرنگ کے واقعات پر مبنی ہے بالخصوص ان ریاستوں میں جہاں ریپبلکن پارٹی کے حامیوں کی اکثریت ہے۔ فلم میں ایسے کئی دولت مند کردار دکھائے گئے ہیں جو اپنے شکار کو قابل مذمت اور شرمناک قرار دیتے ہیں۔ یہی الفاظ سابق سیکرٹری خارجہ اور صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن نے سال 2016 کی انتخابی مہم کے دوران ٹرمپ کے حامیوں کے لیے استعمال کیے تھے۔