Buy website traffic cheap


اداکارہ میرا کی طبیعت اچانک خراب ؛ ہسپتال داخل

لاہور(ویب ڈیسک) لالی ووڈ سٹار میرا کی طبیعت اچانک بگڑ گئی جس پر انہیں ہسپتال میں داخل کر لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق : فلم سٹار میرا فی الحال دبئی کے امریکن ہسپتال میں داخل ہیں اور ڈاکٹرز نے اداکارہ میرا کے خون کے مختلف ٹیسٹ کیے ہے۔ ابتدائی طور پر ڈاکٹروں نے میرا کو آپریشن کا مشورہ دیا ہے لیکن شام تک ٹیسٹ کے نتائج موصول ہونے کے بعد ڈاکٹر حتمی فیصلہ کریں گے۔ فلم سٹار میرا نے معدے میں درد کی شکایت کی تھی جب کہ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ میرا نے جلد میں بھی جلن محسوس ہونے کی شکایت کی ہے۔اداکارہ میرا نے کہا کہ وہ چند دن پہلے ہی امریکا کے دورے سے واپس آئی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ وہ کئی دن سے درد محسوس کررہی تھی مگر مصروفیت کے باعث بیماری پر توجہ نہ دے سکیں۔ انھوں نے پرستاروں سے درخواست کی کہ وہ ان کی صحت یابی کیلئے دعا کریں۔ دبئی میں بسی پاکستانی کمیونٹی کے کئی سماجی رہنمائوں نے ہسپتال میں فلم اسٹار میرا کی عیادت کی اور جلد صحت یابی کی دعا کی۔