Buy website traffic cheap

زندگی تماشہ

فلم ” زندگی تماشہ ” 24 جنوری کو سینماگھروں کی زینت بنے گی

لاہور(ویب ڈیسک): معروف فلم ڈائریکٹر سرمد کھوسٹ نے کہا ہے کہ 24 جنوری کو زندگی تماشہ فلم پاکستان کے سینما گھروں کی زینت بنے گی۔اس فلم میں لوگوں کو برداشت کے حوالے سے سوچنے پر قائل کیا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ میں نے کسی کی دل آزاری پر نہیں معاشرے کے ایک اہم ایشو پر فلم بنائی ہے۔ زندگی تماشہ کسی بھی اعتبار سے کسی انٹرنیشنل فلم سے کم نہیں ہے ۔ ہماری اپنی فلم میں ایک انفرادیت ہے کہ زندہ تماشا کو گزشتہ سال جنوبی کوریا کے بین الاقوامی فلمی میلے میں ایک ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ ڈائریکٹر سرمد کھوسٹ نے اپنی فلم کا کور سونگ خواجہ پرویز کو ڈیڈیکیٹ کر دیا.

فلم زندگی تماشا کے ڈائریکٹر سرمد کھوسٹ نے ملتان کے نجی ہوٹل میں فلم کی رائٹراور دیگر اداکاروں کے ساتھ پریس کانفرنس میں بتایا کہ مجھے بڑی خوشی ہوتی ہے جب لوگ سمجھتے ہیں کہ آرٹسٹ کو حوصلہ افزائی کی بھی ضرورت ہوتی ہے ۔ 24 جنوری کو زندگی تماشہ فلم پاکستان کے سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ فلم کی رائیٹر نرمل کا کہنا تھا کہ فلم کا پیغام انسان کو سوچنے پر مجبور کرتا ہے ۔ یہ کہانی ہے جو حقیقت سے بہت قریب ہے، اس میں کچھ نیا نہیں ہے۔ کچھ ایسی باتیں ہیں جو ہمارے معاشرے میں بہت زیادہ بڑھ گئی ہیں ۔ برداشت کا کم ہونے ہمارے لیے ایک لمحہ فکریہ ہے۔ سرمد کھوسٹ نے کہا کہ آرٹسٹ کا ماننا یہ ہوتا ہے کہ وہ کسی معاشرے کا حصہ ہے ۔ یہ قابل قبول انسانی رویہ ہے کہ برداشت ہونا چاہیے ۔ مجھے یہ امید ہے کہ میں نے یہ فلم فیسٹیول کے لئے نہیں بنائی ۔ مجھے امید ہے کہ جہاں بھی یہ فلم لگے گی وہاں لوگ اس کو پسند کریں گے۔انکا مزید کہنا تھا کہ میں نے کسی کی دل آزاری پر نہیں معاشرے کے ایک اہم ایشو پر فلم بنائی ہے ۔ فلم صرف مذہب نہیں، جینڈر، معاشرے اور ماحول پر بھی فوکس کیا گیا ہے ۔ پنجابی کے ساتھ زیادتی ہوتی ہے تو صرف اس کو مذاق کے لیے استعمال کیا جاتا ہے ۔ میں لاہور کی بھی واضح شناخت سامنے لانا چاہتا ہوں ۔ ہم اگر فیل ہو گئے تو کوئی ایسی فلم نہیں بنائے گا۔ یہ نوجوان نسل کی ذمہ داری ہے جو سرائیکی بیلٹ کے حوالے سے فلم بنائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب کو بچوں کے حوالے سے اپنے حصے کا کام کرنا چاہیے ۔ بچوں کے حوالے سے ایک فلم بنانا بہت ضروری ہے۔ فلم دیکھنے سے زیادہ سننے میں بھی غور کرنا چاہیے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ فلم کی آڈیو پر ہم نے بہت پیسہ خرچ کیا ہے۔